کس ادارے میں ملازمین کے لیے پنشن کی سہولت ختم کر دی گئی؟

image

نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لئے بُری خبر، خیبرپختون خواہ کی جامعات کے نئے ملازمین کے لیے پنشن کی سہولت ختم۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ کی جامعات کے نئے ملازمین کے لیے پنشن کی سہولت ختم کر دی گئی ہے، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے پی نے تمام جامعات کو ہدایت نامہ ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے اب پیشن کی سہولت نہیں ہوگی۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جامعات نئی بھرتیاں سرکاری کے بجائے اپنے پے اسکیل کے مطابق کریں، جبکہ مالی خسارے پر قابو پانے کے لیے زیرِ نگرانی انتظام اسکولوں کی فیس بھی بڑھائی جائے۔

ساتھ ہی محکمہ کی جانب سے فراہم کردہ جگہوں پر رہائش پزیر ملازمین سے بھی مرمت، سیکیورٹی اور دیگر اخراجات وصول کرنے کا حکم دیا گیا ہے اعلامیے میں یہ بھی کہا گہا ہے کہ موجودہ میڈیکل اور ہاؤس الاؤنس تبدیل کرکے صوبائی حکومت کی شرح پر لایا جائے۔

خیال رہے کہ گورنر خیبر پختون خواہ شاہ فرمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ صوبے کی جامعات کا معیارِ تعلیم بہتر بنانے کے لیے سرگرم ہیں، انہوں نے واضح کیا تھا کہ مختلف امور پر کام بھی کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US