نیٹ فلکس دیکھیں پیزا کھائیں اور پیسے کمائیں، ایسی نوکری کون کرنا چاہتا ہے؟

image

امریکی ادارے نے انوکھی نوکری کی پیشکش کر دی، ایسے ملازمین کی تلاش شروع کر دی جو بس نیٹ فلکس دیکھتے رہیں اور پیزا کھاتے رہیں۔

امریکی ویب سائٹ 'بونس فائنڈر' نے نئے ملازمین کی بھرتیوں کے لئے اشتہار جاری کیا ہے، اس آسامی کا نام پروفیشنل بنج واچر ہے جس میں ملازمین کو صرف اس مختصر مدتی ملازمت کے لیے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس دیکھنا ہوگا اور ساتھ ساتھ پیزا کھاتے رہنا ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ امیدوار کو نیٹ فلکس کی کوئی 3 سیریز دیکھنی ہوں گی اور ان کے پلاٹ، ہدایت کاری اور اداکاری پر ریویو پیش کرنا ہوگا، تاہم اس کے عوض کمپنی انہیں 500 ڈالر تنخواہ ادا کرے گی۔

علاوہ ازیں اس دوران ملازم کو مختلف مقامات کا پیزا کھانے کو دیا جائے گا اور ملازم کو پیزا کے ذائقے، رنگ اور اجزا وغیرہ کی بنیاد پر اس کا بھی ریویو پیش کرنا ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اس ملازمت کے لیے وہ ملازم کو 500 ڈالر یعنی 80 ہزار 200 پاکستانی روپے ادا کریں گے جبکہ امیدواروں کو کمپنی کی ویب سائٹ www.bonusfinder.com پر جا کر اپلائی کرنا ہوگا۔

تو پھر کون ایسی نوکری حاصل نہیں کرنا چاہے گا؟


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US