ان کے نوکروں کی تنخواہ ہی لاکھوں میں ہوتی ہے اور ان کے گھر میں ۔۔۔ ملکہ الزبتھ کے گھر سے متعلق چند ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

ملکہ الزبتھ سے جڑی تمام چیزیں بہت سے لوگوں کے لیے بالخصوص دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں، چاہے وہ ان کی کوئی مصروفیات ہو یا ان کی طرز زندگی سے متعلقہ کوئی خاص شے۔

ملکہ برطانیہ کا نجی گھر بکھنگم پیلس کے نام سے مشہور ہے جس کی ایک وسیع تاریخ پائی جاتی ہے۔ بکنگھم پیلس برطانوی ثقافت کا ایک عظیم سرچشمہ سمجھا جاتاہے تاہم آج بھی اس محل اور اس کی تاریخ سے متعلق چند ایسے راز موجود ہیں جنہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

آج ہم ملکہ الزبتھ کی ذاتی رہائش گاہ مشہور بکنگھم پیلس کے بارے میں 6 اہم باتیں جانیں گے۔

1- ملکہ برطانیہ کا محل 300 سال پرانا ہے۔

2- برٹش کوئین کے پیلس میں 700 کمرے موجود ہیں جن میں 200 بیڈ رومز شامل ہیں ۔سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ملکہ برطانیہ کے دنیا کا سب سے بڑا صفائی پر مامور کام کرنے والا عملہ موجود ہے۔

3- برطانیہ کے محل کے بیسمنٹ میں اے ٹی ایم کارڈ مشین بھی موجود ہیں اور وہاں موجود سیاہ اور آئے مہمان باآسانی اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

4- جب عام شخص بیمار ہوتا ہے تو ڈاکٹر کے پاس علاج کے لیے جاتا ہے لیکن ملکہ کے محل میں باقاعدہ بکھنگم پیلس کے ڈاکٹر کی ٹیم اور ساتھ میں ان کا الگ کمرہ بھی موجود ہے۔

5- ملکہ الزبتھ کے محل کے گرد موجود گارڈن 39 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ ملکہ کا پرائیوٹ گارڈن اتنا بڑا ہے کہ یہاں تین فٹ بال کے اسٹیڈیمز بنائے جاسکتے ہیں۔

6- محل ہے تو نوکروں کی تنخواہیں بھی زیادہ ہوں گی، جی ہاں بالکل ملکہ الزبتھ کے محل میں کام کرنے والے اسٹاف کی تنخواہیں لاکھوں میں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US