مجھے ہراساں کیا گیا۔۔۔ علی ظفر کے خلاف ایک اور لڑکی عدالت پہنچ گئی

image

گلوکارہ میشا شفیع کے بعد ایک اور گلوکارہ نے علی ظفر کے خلاف آواز اُٹھا لی، 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ۔

تفصیلات کے مطابق میشا شفیع کے بعد ایک اور خاتون نے گلوکار علی ظفر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، اس مرتبہ ہرجانہ خاتون گلوکارہ لینا غنی نے دائر کیا ہے، انہوں نے علی ظفر پر الزام عائد کیا ہے کہ علی ظفر نے ان کو 2014 میں لندن میں ہونے والے ایک فین شو کے دوران پہلی مرتبہ ہراساں کیا تھا۔

گلوکارہ کے مطابق علی ظفر نے جون 2014 میں دوسری مرتبہ پھر اس طرح نازیبا گفتگو کی، جبکہ 19 مارچ 2018 کو گلوکارہ میشا شفیع نے بھی علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے۔

لینا غنی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے اپنی بہن اور دوستوں کو بھی آگاہ کیا، علی ظفر کا 20 دسمبر 2020 کا ری ٹوئٹ اور 22 دسمبر کا ٹوئٹ جھوٹ پر مبنی ہے لہٰذا علی ظفر کے ان ٹوئٹس کو بد نیتی پر مبنی قرار دیا جائے، لینا غنی نے اس حوالے سے ٹوئٹ بھی کیا اور اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ''سالوں کے نجی اور قانونی حملے کے بعد میں نے اپنے لئے آواز اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا تھا کہ عدالت جاؤ تو میں نے وہی کیا ہے''۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ علی ظفر کی جانب سے کئے گئے دونوں ٹوئٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ علی ظفر کے خلاف مہم میں لینا غنی کا ہاتھ ہے، تاہم دونوں ٹوئٹس لینا غنی کی ساکھ نقصان پہنچانے کیلئے کیے گئے تھے۔

لینا غنی نے عدالت سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ علی ظفر کو سوشل میڈیا سمیت آن لائن، ٹی وی چینلز پر مواد اور خبریں چھپوانے سے روکا جائے کیونکہ ایسے مواداورخبروں سے انہیں نیچے دکھانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

تاہم سندھ ہائیکورٹ نے علی ظفر کو 25 جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ لینا غنی نے میشا شفیع سے لاتعلقی کا اظہار بھی کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US