پیزا کھاتے ہیں تو ایک بار یہ ویڈیو لازمی دیکھ لیں ورنہ ۔۔۔ پیروں سے آٹا گوندھنے اور گھٹنوں سے پیزا بریڈ بنانے کی ویڈیو وائرل

image

کھانے کے شوقین افراد مزے مزے کے پیزا، برگر باہر سے آرڈر کرتے ہیں اور کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ فیکٹریوں اور کارخانوں میں بنائے جانے والے پیزا کس طرح تیار ہوتے ہیں؟ اگر آپ صرف یہ دیکھ لیں کہ پیزا بنانے کے لیے آٹا کس انداز سے گوندھا جاتا ہے تو شاید آپ پھر کبھی باہر کی چیز کہی نہ کھائیں۔

آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ آٹے کو ننگے فرش پر لٹا کر گھٹنوں کے بل چِت کیا جا رہا ہے اور پیروں کے نیچے لتھاڑ کر بریڈ کی شکل دی جا رہی ہے اور اس کے اوپر لوازمات سجا کر تکے اور فجیتے کے فلیور ڈالے جا رہے ہیں۔

غیر صحت مندانہ اور غلط طریقے سے گوندھے گئے آٹے سے تیار کردہ پیزا جو ذائقے میں تو بہت لذید لگتا ہے لیکن اس کو کھانے سے فوڈ پوائسن بھی ہوسکتا ہے۔

یہ ویڈیو بھارت کی ہے لیکن ہمارے ہاں بھی کارخانوں میں نظر دوڑالی جائے تو کچھ ایسے مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔

ویڈیو دیکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US