کراچی کے شہری ہو جائیں ہوشیار، پانی جانے والا ہے

image

شہرقائد کو ساڑھے7 کروڑ گیلن پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن بند، تاحال مرمت نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی لائن کا مرمتی کام تاحال مکمل نہ ہو سکا جس کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی تین بڑی پائپ لائن اب تک بند ہیں، کچھ دن قبل ٹھٹھہ میں 72 انچ قطر کی پائپ لائن بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پھٹ گئی تھی۔

تاہم پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے 3 پمپ بند ہو گئے ہیں جن کی مرمت کا کام جاری ہے مگر اتنے روز کے بعد اب تک مرمتی کام مکمل نہیں ہو سکا ہے، جس کے باعث کراچی میں پانی کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، ان تینوں پمپ سے شہر قائد کو ساڑھے7 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی ہوتی ہے۔

پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل ہونے تک کراچی کو پانی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تاہم کراچی کے شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد اس معاملے کا فوری طور پر حال نکالا جائے۔

واضح رہے کہ متاثرہ لائن چار دن میں دوسری بار پھٹی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US