جماعتِ اسلامی نے کل سے کراچی میں دھرنے دینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کل سے شہر بھر میں دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے، کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی دشمنی کا ثبوت دے رہی ہیں۔
پی ایس پی پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے لوگ چائنہ کٹنگ میں ملوث رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کراچی کو صوبے کا حصہ ہی نہیں سمجھتی، نہ ملازمتیں دی جا رہی ہیں اور نہ ادارے ٹھیک کئے جا رہے ہیں۔
تاہم امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا کہ ہے کراچی کی آبادی تین کروڑ ہے اِسے درست گنا جائے۔
وزیرِاعظم کی جانب سے اعلان کئے گئے پیکج کے متعلق امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم نے کراچی کے لئے گیارہ سو ارب پیکج کا اعلان کیا جس کے کراچی کے شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا جبکہ جماعت اسلامی نے اس شہر کی تعمیر و ترقی میں کرادر ادا کیا اور کورونا وباء کے دوران بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا۔
جماعتِ اسلامی نے احتجاجی دھرنے کا ارادہ کر لیا، حافظ نعیم الرحمٰن نے کانفرنس میں اعلان کیا کہ کل سے تحریک حقوقِ کراچی کے تحت احتجاج کا آغاز کیا جائے گا تاہم کل نرسری اسٹاپ پر دھرنا ہوگا، 16 جنوری کو فائیو اسٹار چورنگی، 17 جنوری کو الہ دین پارک، 30 جنوری کو کریم آباد جبکہ 28 جنوری کو شہر کے 50 کے قریب مقامات پر دھرنے دئیے جائیں گے۔