بل گیٹس نے کورونا وائرس سے متعلق نئی پیش گوئی کر دی

image

آنے والے 4 سے 6 ماہ میں کورونا کے بدترین اثرات سامنے آ سکتے ہیں، بل گیٹس کا بیان۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے عالمی وباء کورونا وائرس کے حوالے سے دنیا بھر کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ 4 سے 6 ماہ میں دنیا کورونا وائرس کی وباء سے شدید متاثر ہونے والی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ اگلے 4 سے 6 ماہ وباء کے بدترین ثابت ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ انسٹیٹوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایولوشن نے 2 لاکھ اضافی اموات کی پیشگوئی کی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ موسم سرما کے مہینے بدترین ثابت ہوسکتے ہیں اور اس کے بعد حالات میں تبدیلی آسکتی ہے اور 2021 کے اختتام تک ہی حالات ماضی کی طرح معمول پر آسکیں گے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'میرے خیال میں یہ وائرس دنیا میں موجود رہے گا اور ہمیں فیس ماسک کا استعمال کرنا ہوگا'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بل گیٹس متعدد پیشگوئی کر چکے ہیں تاہم اس مرتبہ بل گیٹس کی جانب سے یہ پیشگوئی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب کورونا کی روک تھام کے لیے بیشتر ممالک میں ویکسین تیار کر لی گئی ہے اور دنیا کے کئی ممالک میں اس کا استعمال بھی شروع کیا جا چکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US