خواتین ناک کیوں چھدواتی ہیں؟ جانیئے ایسی وجہ جو آپ کو بھی معلوم نہیں ہوگی

image

پاکستان اور بھارت میں یہ روایت ہے کہ شادی سے قبل ہر لڑکی ناک ضرور چھدواتی ہے اور جو لڑکیاں ناک نہ چھدوائیں ان کو بُزرگ خواتین بار بار کہتی ہیں کہ وہ شادی سے پہلے ہی ناک چھدوا لیں۔ اب اگر عام طور پر آپ گھروں میں یہ سوال پوچھیں گی کہ کیوں چھدوانی چاہیئے تو یقیناً آپ کو بھی یہی جواب سننے کو ملا ہوگا کہ روایت ہے، ایک رواج ہے جس کو پورا کرنا فرض ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کی اصل وجہ کیا ہے جو شاید کسی بھی لڑکی یا عورت کو اس زمانے میں معلوم نہیں ہیں؟

ہماری ویب ایسے عوامی مسائل اور روایات سے متعلق آپ کو ہمیشہ سے ہی بتاتی آئی ہے اور آج بھی ہم آپ کو ناک چھدوانے کی اصل وجہ بتانے جا رہے ہیں:

وجہ:

٭ ناک چھدوانے سے خواتین کو سر درد نہیں ہوتا، کیونکہ ماہرین ایسا بتاتے ہیں کہ خواتین کو سر درد کی شکایت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ناک چھدوانا خواتین کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔

٭ اس سے ماہواری کے درد میں کمی آ جاتی ہے کیونکہ ناک میں جس جگہ آپ پِن پہنتی ہیں وہ جگہ پیریڈ پریشر پوائنٹ ہے اور جب پریشر پوائنٹ پر پِن موجود ہوتی ہے تو یہ پِن درد کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔

٭ اس کی وجہ سے خواتین کے جسم میں ہارمونز متحرک ہو جاتے ہیں جو ان کے مدافعتی نظام کو بھی بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔

٭ بچے کی پیدائش کے وقت بھی ہونے والے درد کو کنٹرول کرنے میں مدد نوز پِن کی وجہ سے ملتی ہے ایسا ماہرین کا خیال ہے۔

٭ گھٹنوں کے درد کو کم کرنے کے لئے بھی فائدہ مند ہوتی ہے۔

عام طور پر چونکہ شادی کے بعد اس قسم کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں اسی وجہ سے خواتین کو شادی سے قبل ناک چھدوانے کے لئے کہا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US