میں نے ایک بیوہ سے بھی شادی کی اور ۔۔۔ ایک ساتھ تین بیویوں کو خوش رکھنے والے شخص کی کہانی

image

گزشتہ برس نومبر میں سوشل میڈیا پر ایک خبر بہت وائرل ہوئی تھی جس میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے شہری عدنان نے محض 22 سال کی عمر میں تین شادیاں کیں ، تینوں بیگمات ایک ہی گھر میں مقیم ہیں، تاہم مزید یہ سننے میں آیا تھا کہ عدنان کی تینوں بیویاں ان کے لیے چوتھی اہلیہ کی تلاش میں ہیں۔

لوگ کنبے کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے خواہشمند تھے، ان کا یہ پوچھنا تھا کہ آخر عدنان ایک ساتھ کیسے اپنی بیویوں کا خیال رکھ لیتے ہیں؟ تاہم حال ہی میں ان کا ایک اور انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اس سوال کا جواب دیا۔

عدنان نے بتایا کہ ان کی تینوں بیویاں ان کے لیے برابر ہیں اور سب کا یکساں خیال رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بیویوں کو کسی قسم کی تکلیف محسوس ہونے نہیں دی اور یا ہی ان کی طرف سے مجھے کوئی پریشانی ہوئی۔

ایک سوال کے جواب عدنان نے بتایا کہ سب کے ساتھ پیار سے رہیں ، ایک اچھے دوست کی طرح رہیں ساتھ میں تھوڑا ہنسی مذاق بھی کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی اہلیہ آپ سے کسی چیز کا مطالبہ کریں تو کوشش کریں کہ انہیں انکار نہ کریں۔

واضح رہے کہ عدنان کا پہلا نکاح 16 سال کی عمر میں ہوا، اس کے بعد دوسرا 20 سال کی عمر میں اور تیسرا ایک سال قبل ہوا۔

خیال رہے کہ عدنان کی سنبل سے تین بیٹیاں، شبانہ سے ایک بیٹی ہے اور دلچسپ بات یہ کہ تینوں کے نام ایس سے شروع ہوتے ہیں۔ عدنان کی تیسری شادی شاہدہ سے ہوئی جو ایک بیوہ خاتون تھیں اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ عدنان کی والدہ نے خود ان کے لیے شاہدہ کا انتخاب کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US