دلہن سے تصاویر کے لئے پوز بنوانے والے فوٹوگرافر کی دُولہا میاں سے پٹائی، دُلہن کے اسٹیج پر قہقہے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔
اس ویڈیو کی حقیقت کیا ہے دلہن نے اپنی زبانی ہی ویڈیو کے پیچھے کی اصل کہانی سُنا دی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دولہا دلہن اسٹیج پر موجود تھے جبکہ فوٹو گرافر اُن کی تصاویر لے رہا تھا اور بار بار دلہن کو پوز تبدیل کرنے کا کہتا ہے۔
مگر دولہا میاں کو یہ بات بلکل پسند نہیں آتی اور وہ طیش میں آکر فوٹو گرافر کو تھپڑ رسید کر دیتا ہے، شوہر کا یہ انداز دیکھ کر دلہن اس قدر قہقہے لگاتی ہے کہ اسٹیج پر ہی بیٹھ جاتی ہے اور زور زور سے ہنسنے لگتی ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ دلہن تک پہنچ گئی اور اب اُنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے قہقہے لگانے کی اصل حقیقت بتا دی ہے۔
انکریتی چوہان نامی دُلہن دراصل ایک اداکارہ ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ 'یہ میری فلم کا ایک سین تھا اور یہ ویڈیو شوٹنگ کے دوران ہی بنائی گئی تھی'۔
اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرنے اور پھر اُسے خوب پسند کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ بھی ادا کیا۔