پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے قائد عمران خان کے کہنے کے مطابق وہ کر دکھایا جو کوئی بھی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نےتمام پارلیمانی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا مکمل بائیکاٹ اور ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جوڈیشنل کمیشن سے بھی بطور ممبر مستعفی ہورہے ہیں۔
آج ہمارے ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے جمع کرانا شروع کردیئے ہیں، ہم پر 9 مئی کے الزامات لگا کر ہماری پارٹی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے جو سراسر ظلم ہے۔