صرف 16 سال کی عمر میں پہلی بار عربی کا شاندار کیلیگرافی فانٹ بنانے والا پاکستانی لڑکا ۔۔۔ جس کو دبئی نے بڑی پیشکش کر دی

image

پاکستان میں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے، پاکستانی قوم دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں یہ اپنی قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

دبئی میں مقیم طٰحہ شیخ نامی پاکستانی لڑکے نے عربی زبان کی چھٹی سب سے خوبصورتی کیلیگرافی فونٹ (رسم الخط) '' خط البُرج '' کو تخلیق کرکے دنیا بھر میں اسلامی کیلیگرافی کا نام بلند کیا اور ساتھ ہی پاکستان کے لئے یہ بھی سب سے بڑے اعزاز کی بات ہے کیونکہ پاکستان کے کسی بھی خطاط کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہے کہ انہوں نے عربی رسم الخط کا اتنا مشکل اور خوبصورت کارنامہ انجام دیا ہو۔

طٰحہ شیخ دبئی میں مقیم ہیں اور ان کے لئے ایک اور اعزاز کی بات یہ ہے کہ ان کی بنائی گئی خط '' خط البُرج '' دبئی اسکائی لائنز سے مماثلت رکھتے ہوئے بنائی تھی مگر اب یہ خود اپنے ہاتھ سے دبئی اسکائی لائنز کے جہازوں پر '' خط البُرج '' سے خطاطی کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی ساتھ ان کو مختلف خطاطی کے عالمی پراجیکٹس کا بھی حصہ بنایا جائے گا جو کہ عالمی خطاطی آف دی ورلڈ میں بھی شامل کی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US