ان کا گھر 45 کروڑ کا ہے، یہ گھر ہے یا کوئی محل ۔۔۔ 5 مشہور شخصیات کے مہنگے ترین گھر

image

گھر وہی اچھا ہے جس میں سکون ہے، عیش ہے، آرام ہے، چین ہے اور لگژری آسائشات موجود ہیں۔ کچھ ایسے ہی دنیا بھر سے 5 لوگوں کے محل نما گھر ہم آپ کو دکھا رہے ہیں جن کو دیکھ کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی۔

نواز شریف:

نواز شریف کا رائیونڈ میں موجود محل نُما گھر کی قیمت 4 ملین کے قریب ہے جوکہ وکی پیڈیا کے مطابق بتائی جاتی ہے، اس کے علاوہ گھر میں موجود اشیاء کی رقم کا کُل اندازہ لگانا مشکل ہے۔

ملک ریاض:

ملک ریاض کا شاندار گھر کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں بھی ہے۔ مگر گوگل ذرائع کے مطابق ان کے کراچی کے گھر کی قیمت 1 ملین سے زائد ہے۔ جس کے بارے میں ملک ریاض نے حتمی طور پر کہیں واضح نہیں کیا ہے۔

مُکیش امبانی:

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے گھر کی قیمت بھارتی 2 ملین کے قریب ہے جو کہ پاکستانی 4 ارب کے قریب ہے، جس کے بارے میں ایک بھارتی رسالے میں بتایا گیا ہے۔

جویریہ سعود:

پاکستان کی مشہور اداکارہ جویریہ سعود کا گھر کسی محل سے کم نہیں ہے، ان کے گھر کی قیمت 1 ملین کے قریب ہے، جس کے بارے میں جویریہ اور ان کے شوہر نے کبھی واضح نہیں کیا مگر ان کے پروڈکشن ہاؤس کی سالانہ آمدنی لاکھوں امریکی ڈالرز میں جس سے اندازہ یہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے گھر کی قیمت ملین میں واقعی ہوسکتی ہے۔

میاں منشاء :

میاں محمد منشاء پاکستانی بزنس مین ہیں، جن کا ایک گھر لاہور میں ہے اور ایک انگلینڈ میں بھی ہے، اس کے علاوہ بھی دیگر ممالک میں ان کی پراپرٹی ہے، مگر انگلینڈ کے گھر کی قیمت 10.3 بلین ہے، جبکہ لاہور کے گھر کی قیمت 2.8 ملین کے قریب ہے۔

لکشمی متل:

لندن میں موجود کینسنگٹن پیلس گارڈن جو کہ لکشمی متل کی ملکیت میں ہے، اس میں 12 بیڈروم اور کئی واش رومز ہیں، اس گھر کی قیمت 48 کروڑ ڈالر کے قریب بتائی جاتی ہے، یہ واقعی ایک شاہکار ہے جہاں ہر ایک دیوار کو مکمل ڈیزائن کرکے بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ وہ قیمت ہے جو مختلف ویب سائٹس سے اخذ کی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US