گھر جاتے ہُوئے میرا پرس کھو گیا تھا جس میں 10 ہزار روپے تھے اور پھر۔۔۔ 3 لوگوں کی حیران کر دینے والی کہانیاں

image

سب تقدیر کے کھیل ہیں یہ کہاوت اکثر ہم نے اپنے بڑوں سے سنی ہوگی۔ کبھی کبھی انسان کو اپنی خواہش کے بغیر انجان راستوں سے گزنا پڑتا ہے اور ایسے انجان لوگوں سے ملاقات کرنی پڑتی ہے جن سے ملکر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ تو اُس کے اپنے ہیں اور پھر ایسے لوگوں کا ساتھ ملنا اُسے سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ تقدیر کیا چیز ہے اور مُقدر کا خالق کون ہے۔

آج ہم آپ کو تقدیر پر یقین کو مزید پُختہ کرنے والی 3 چھوٹی کہانیاں سُنائیں گے جنہیں پڑھنے کے بعد آپ کو تقدیر کی گہرائی کا اندازہ ہوگا اور پتہ چلے گا کہ معاملات کی ڈوریں کہاں سے کنٹرول ہوتی ہیں۔

پہلی کہانی ” راز زندگی”

میرا نام آمنہ ہے اور مُجھے اپنے ہونے والے شوہر کے کسی دوسری لڑکی کے ساتھ مماملے کا پتہ اپنی شادی والے دن چلا جہاں میری نسوانی حس نے مُجھے احساس دلایا کہ اس آدمی کا چکر کسی اور کیساتھ بھی ہے کیونکہ وہ بارات میں اپنی دوست کو بھی ساتھ لایا تھا جس کو وہ پسند کرتا تھا۔ وہ لمحہ میرے لیے انتہائی دردناک تھا اور میرا اپنے جذبات پر قابو ختم ہو گیا تھا۔ پھر اسی دوران میں اسٹیج سے اُٹھی اور باتھ روم جانے کے بہانے شادی حال سے باہر نکل کر حال کے سامنے والے پارک میں ایک بینچ پر بیٹھ کر رونے لگ گئی۔

کُچھ دیر کے بعد مُجھے احساس ہُوا کے آس پاس کوئی اور بھی ہے میں نے سر اُٹھا کر دیکھا تو بینچ پر میرے ساتھ سادہ شلوار قمیض پہنے ایک نوجوان بیٹھا تھا ، میں ابھی اُٹھنےہی والی تھی کہ وہ بولا معاف کیجیے گا، میں صرف اتنا کہوں گا کہ زندگی آپ کی ہے اسے ایک موقع اور دیں یہ جُملہ اُس وقت میری تقدیر بدل گیا، وقت گُزر ا میرے لیے وہ شخص اُس وقت ایک اجنبی تھا مگر اب وہ میرا شوہر ہے جو مُجھ سے حقیقت میں مُحبت کرتا ہے اور انتہائی مخلص ہے۔

دوسری کہانی ” تقدیر کے کھیل”

میرے گھر کے باہر گلی کی نُکڑ پر ایک درخت ہے جہاں بچپن میں میں اپنے بھائی کیساتھ روزانہ کھیلنے جاتی تھی میرے بابا بتاتے ہیں کہ میری امی اُنہیں اسی درخت کے نیچے پہلی دفعہ ملی تھی، پھر میرے بھائی کی شادی ہُوئی اور شادی والے دن اُس نے سب کو بتایا کہ وہ اپنی دُلہن سے پہلی دفعہ اُسی درخت کے نیچے ملا تھا۔ ایک دن میں بے دھیانی میں چلتے ہُوئے اُسی درخت کے نیچے میں ایک اجنبی سے ٹکرا گئی اور اُسے نیچے گرا دیا، آج میری اُسی کیساتھ شادی ہے اور کُچھ دیر بعد بارات بھی پہنچنے والی ہے۔

تیسری کہانی "دلچسپ حادثے”

1 دن پہلے دفتر سے گھر جاتے ہُوئے میرا پرس کھو گیا تھا جس میں 10 ہزارنقد کیساتھ میرا بینک کارڈ اور میرے بیٹے کی تصویر بھی تھی، آج دفتر سے گھر جاتے ہُوئے میں نے فُٹ پاتھ پر ایک موبائل گرا دیکھا میں نے اُسے اٹھایا آس پاس دیکھا کوئی نہیں تھا اتنے میں اُس موبائل پر گھنٹی بجی میں نے فون اُٹھا لیا دُوسری طرف سے آواز آئی ” سر یہ فُون میری ماں جی کا ہے جو اُن سے گر گیا تھا مہربانی فرما کر لوٹا دیں”، میں نے اُس سے پتہ پُوچھا جو ساتھ والی گلی کا ہی تھا میں فوراً اُن کے گھر کے باہر پہنچا تو وہ ماں اور بیٹا دونوں باہر آگئے۔

وہ عورت مُجھ سے کہنے لگی "بیٹا آجکل آپ جیسے ایماندار لوگ نصیب والوں کو ملتے ہیں”، میں نے اُس سے کہا ” ماں جی مُجھے اندازہ ہے کہ کوئی چیز کھو جائے تو کیسا لگتا ہے” پھر میں نے اپنے پرس کا قصہ سُنایا تو عورت کیساتھ موجود لڑکا تیزی سے اندر گیا اور ایک تصویر مُجھے دیکھا کر بولا ” آپ اسے پہچانتے ہیں؟” میں نے حیرت سے کہا ” یہ میرا بیٹا ہے” تب اُس لڑکے نے جیب سے میرا گُما ہُوا پرس نکال کر مُجھے دیا اور بولا یہ کل مُجھے فٹ پاتھ پر ملا تھا، پرس میں سارے پیسے اور بینک کارڈ موجود تھا اور میں حیران تھا کہ تقدیر نے مُجھے کیسے ان لوگوں سے ملوایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US