یہ دونوں میاں بیوی آرمی میں ساتھ کام کرتے ہیں ۔۔۔ جانیں دنیا بھر میں موجود 6 ایسے جوڑوں کے بارے میں چند دلچسپ باتیں جن کا تعلق آرمی سے ہے

image

شادی کے لئے ہر لڑکی ایک اچھے دولہا کا انتخاب کرتی ہے اور پھر اگر دولہا آرمی سے تعلق رکھتا ہو تو اس کی زندگی بھر کی خواہش مانو ایک ہی جھٹکے میں پوری ہو جاتی ہے۔ وہیں لڑکے بھی اپنی پسند کی ساتھی ڈھونڈھنے میں یقین رکھتے ہیں۔ لیکن اکثر کہا جاتا ہے کہ لڑکا اور لڑکی ایک ہی ماحول سے تعلق رکھیں تو شادی خوب کامیاب ہوتی ہے، جیسے ڈاکٹر سے ڈاکٹر کی شادی، انجینئر سے انجینئر کی شادی۔

بہرحال آج آپ ہماری ویب کے اس آرٹیکل میں دیکھیں گے چند ایسی جوڑیاں جو آرمی مین کی آرمی وومن سے یعنی آرمی کے لڑکے کی شادی آرمی میں کام کرنے والی لڑکی سے شادی کی ہیں۔

یہ تصویر ہے میجر حارث اور کیپٹن ثناء کی شادی کی ہے، دونوں ساتھ کام کرتے تھے اور پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

یہ تصویر ہے میجر احتشام اور ان کی بیوی ایمن کی ہے، ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر صارفین کو خوب پسند آئی۔

یہ بھی پاکستان آرمی سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے 2 بچے بھی ہیں۔ یہ خوش مزاج فیملی ہے اور مل جل کر رہتے ہیں۔

امریکی آرمی سے تعلق رکھنے والا یہ سیاہ فام جوڑا بھی آرمی کے لئے کئی سالوں سے اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔ ڈوئل ملیٹری کپل کی ویب سائٹ کے مطابق یہ سیاہ فام بتاتے ہیں کہ ہماری 2 بیٹیاں ہیں ایک 9 سال اور ایک 4 سال کی ہے۔ ہم نے 2 سال سے اپنی بیٹیوں کو نہیں دیکھا وہ مشی گن میں میری والدہ کے ساتھ رہتی ہیں۔ ہم دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں، مگر اپنے سارے کام خود کرتے ہیں اور یوں ہماری کبھی لڑائی ہی نہیں ہوتی۔

یہ بھی امریکی آرمی سے تعلق رکھنے والا جوڑا ہے جو افغانستان میں اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔ ڈوئل ملیٹری کپل کے مطابق : یہ دونوں شروع سے ایک دوسرے کے سخت خلاف تھے اور پھر اسکواڈ میں ایک ساتھ کام کرتے ہوئے انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا، جبکہ آج بھی ان کی ہر وقت لڑائی رہتی ہے۔

یہ بھارتی آرمی سے تعلق رکھتے ہیں، ہرپریت اور جیئشری۔ کئی سالوں سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کو جب بھی موقع ملتا ہے یہ گھومنے نکل پڑتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US