آج سے ملک میں امتحانات شروع۔۔۔ شفقت محمود نے اہم پیغام جاری کر دیا

image

پاکستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے باوجود اے لیولز امتحانات کا آغاز کر دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے شفقت محمود نے طلبہ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ طلبہ کے بہتر مستقبل کے لئے مشکل فیصلے کیے ہیں، برٹش کونسل ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے اور ہم ان پر کڑی نگرانی کریں گے۔

شفقت محمود نے امتحانی مراکز کی تصاویر بھی شئیر کیں جس میں امتحان کے دوران کورونا سے بچاؤ کی تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

تاہم شفقت محمود نے نجی ٹی وی چینل کے ایک ٹاک شو میں بتایا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US