پاکستان میں اس بار پورے 30 روزے جبکہ عید الفطر بروز جمعہ 14 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق شوال 1442 ہجری کا نیا چاند 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب کو تقریبا 12 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا یعنی اس وقت چاند کا کنجکشن ہوگا ،جب 12 مئی کی شام سورج غروب ہوگا اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 31 منٹ ہو گی۔
غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان وقت صرف 36 منٹ کا ہوگا۔غروب آفتاب کے وقت چاند افق سے تقریبا 6 اعشاریہ 5 ڈگری پر ہوگا لہٰذا 12 مئی کی شام کو غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔لہذا اس بات کا قوی مکان ہے کہ اس بار روزے پورے تیس ہوں گے اور عید 14 مئی کو ہوگی۔
قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ اس سال پاکستان میں ایک ہی دن روزہ اور عید ہوگی۔