ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے طلبہ کے امتحانات سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر 15 جون تک تمام امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں،اب او لیول کے امتحانات اکتوبر اور نومبر میں لیے جائیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ جن طلبا کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے وہ اسی ڈیٹ شیٹ پرامتحان دے سکیں گے، اس حوالے سے کیمبرج انتطامیہ سے بات چیت ہوئی ہے، کیمبرج نے کہا ہے کہ اکتوبر نومبر میں امتحانات پر اضافی فیس نہیں ہوگی، جو بچے امتحان دینگے وہ سخت ایس اوپیز کےساتھ ہونگے، اگر کہیں امتحان ہوئے تو 50 سے زیادہ بچے نہ ہوں۔