شادی کیسے ہوئی؟ عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کرنے والی ہانیہ نے اپنے پہلے انٹرویو میں کیا نئے انکشافات کیے؟ جانیں

image

ٹی وی میزبان اور سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار اداکارہ ہانیہ خان کا سوشل میڈیا پر الزامات لگانے کے بعد پہلا انٹرویو سامنے آگیا۔

انٹرویو میں ہانیہ خان نے کہا کہ وہ اداکارہ ہیں اور کراچی کام کے سلسلے میں آئی ہوئی تھیں ، انھوں نے بتایا کہ سب کام اچھا چل رہا تھا اور سب لوگوں کا اچھا رد عمل سامنے آرہا تھا، لیکن وہ مشہور ہونے کی خواہشمند تھیں۔

ہانیہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عامر لیاقت سے فیسبک پر دوستی ہوئی، انہوں نے بتایا کہ عامر لیاقت نے میری تصاویر اور پوسٹ دیکھ کر پیغام بھیجا کہ ہم بات آگے بڑھا سکتے ہیں۔

ہانیہ خان نے بتایا کہ وہ عامر لیاقت کو پسند کرتی ہیں اور انہوں نے پانچ بار خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی۔

تیسری اہلیہ ہونے کی دعوے دار ہانیہ نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نے خود ہی ہمارا نکاح پڑھایا جس پر انٹرویو لینے والے اینکر نے بھی تیشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔

مزید انہوں نے کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US