الائچی کے چند دانے۔۔۔ جانیں 5 ایسے دیسی گھریلو ٹوٹکے کون سے ہیں جس کے استعمال سے آپ کو روزے میں بھوک اور پیاس نہیں لگتی؟

image

کہتے ہیں کہ گرمیوں کے روزے اللہ پاک کو بے حد پسند ہیں لیکن کچھ لوگ زیادہ بھوک اور پیاس برداشت نہیں کر سکتے ایسے میں کچھ گھریلو ٹوٹکے اپنائیں جاتے ہیں جس سے روزہ باآسانی گزر جاتا ہے۔

آج ہم بھی آپ کو کچھ ایسے ٹوٹکے بتانے جا رہے ہیں جس کے استعمال سے آپ کو روزے میں بھوک اور پیاس زیادہ محسوس نہیں ہو گی۔

٭ لہسن کا استعمال

اِس ٹوٹکے کے تحت آپ کو سحری میں 2 سے 3 لہسن کے جوے کھانا ہوں گے، لہسن پیاس نہیں لگنے دیتا اور یہ انسانی جسم کو مضبوط بناتا ہے۔

٭ الائچی کے بیج

الائچی کے بیج منہ کو خشک نہیں ہونے دیتے اور نہ ہی پیاس کی شدت محسوس ہونے دیتے ہیں لہٰذا تین الائچیوں کے بیج کھا لیے جائیں تو آپ کا گرمی میں روزہ آرام سے گزر جائے گا اور آپ عبادت بھی اچھی طرح سے کر سکیں گے۔

٭ شہد کا پانی

کھانے کے 2 چمچ شہد پانی میں مِلائیں اور یہ پانی پی لیں۔ بہت سے افراد سحری میں اس کا استعمال کرتے ہیں تاکہ روزے کی شدت محسوس نہ ہو سکے۔

٭ کشمش

2 سے 3 کشمش سحری میں کھائیں اور اپنا روزہ آرام سے گزاریں۔

٭ تخم ملنگا

ایک گلاس تخم ملنگا پی لینے سے آپ کو بھوک اور پیاس نہیں لگے گی، ایسا بہت سے لوگ کرتے ہیں۔ تخم ملنگا آپ کے معدے کو بھی کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

(یاد رکھیں! یہ عام معلومات ہے جو مختلف افراد سے حاصل کردہ ہے)۔

اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US