عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں جاری کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ

image

کراچی: کوروناوائرس کے باعث عیدالفطر پر عوام کے لیے نئے نوٹوں کا اجرا نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے عیدالفطر پر عوام کے لیے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال بھی کورونا وبا کے پیش نظر نئے نوٹوں کا اجراء نہیں کیا گیا تھا۔

عید کے خوشی کے موقع پر والدین بچوں کو عموماً کڑک نوٹ عیدی کے طور پر دیتے ہیں لیکن گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی نئے نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

مذکورہ فیصلہ کورونا وائرس کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US