بیت اللہ شریف وہ خوبصورت مقام ہے جہاں صرف پُر نور مناظر ہی دیکھنے کو ملتے ہیں جنہیں دیکھ کر دل خوش ہوجاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی منفرد ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ خانہ کعبہ میں باجماعت نماز کے دوران ایک کبوتر نمازی کے سر پر اتر گیا جو نماز کے دوران سر پر ہی بیٹھا رہا، یہ دلچسپ منظر ویڈیو میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ کبوتر نمازی کے رکوع اور سجدے میں بھی سر پر رہا۔ حالانکہ نمازی کے سجدے اور رکوع میں جانے کے دوران کبوتر کا توازن بگڑا مگر وہ پھپھڑا کر توازن برقرار کرتا رہا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔
اس سے قبل بھی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک کبوتر کو خانہ کعبہ کے صحن میں سجدہ گر ہوتے دیکھا گیا۔