روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملہ، 10 افراد ہلاک

image

روس نے ایک بار پھر یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرونز اور میزائلوں سے شدید حملے کیے جن کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 46 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یوکرینی فوج کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے کئی افراد دبے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

کیف کے میئر کے مطابق میزائل حملے سے متاثرہ ایک رہائشی عمارت کی ساتویں سے نویں منزل تک متعدد افراد ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ مقام پر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں پر ڈرونز اور میزائل حملے کیے تھے، جن میں 8 افراد ہلاک اور 34 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ یوکرینی حکام کے مطابق ان حملوں میں بھی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US