مودی شدید دباؤ میں ہیں، پروپیگنڈے سے ساکھ بحال نہیں ہو سکتی، خواجہ آصف

image

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شدید دباؤ کا شکار ہیں اور ان کے خلاف چلائی جانے والی مہم سے مودی کی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ذاتی حملوں یا انہیں ذہنی طور پر غیر مستحکم قرار دینے کی کوششوں سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے اور نہ ہی اس سے بھارت کے مسائل حل ہوں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان سے شکست کے بعد مودی حکومت شدید دباؤ میں ہے، جبکہ ان کے خلاف پروپیگنڈا مہم صرف عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی بھی مودی کو ملنے والے بین الاقوامی اعزازات پر سوالات اٹھا چکے ہیں جبکہ ایک برطانوی اخبار نے بھی ان اعزازات کی شفافیت اور ساکھ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک وزیراعظم مودی کی مصنوعی تشہیر اور تعریف کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی اور حقیقت کو پروپیگنڈے سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US