کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے جسم کا ایسا کونسا حصہ ہے جس کے بال نوچنے سے آپ کی جان بھی جا سکتی ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

قدرت نے انسان کے جسم کے مختلف حصوں پر بال دیئے ہیں جن کا مقصد جلد کی اور جسمانی اعضاء کی حفاظت کرنا ہے، لیکن ہم میں سے کئی لوگ ان سے پریشان ہو کر ان بالوں کو نوچ دیتے ہیں یا ہٹا دیتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس قسم کی غلطی کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے؟ نہیں! تو چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہمارے جسم کا وہ کون سا حصہ ہے جس کے بال نوچنے سے ہم موت کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔

جسم کا وہ حصہ جس کے بال نوچنے سے موت واقع ہو سکتی ہے

ہم ناک کے زریعے سانس لیتے ہیں منہ اور ناک ہمارے جسم کا وہ واحد راستہ یا زریعہ ہے جہاں سے کوئی بھی چیز براہ راست ہمارے جسم کے اندر داخل ہو سکتی ہے۔

ہم میں سے کئی لوگ ناک کے بال نوچنے کی غلطی کرتے ہیں کیونکہ ہم نہیں جاتے کہ یہ عادت ہماری جان بھی لے سکتی ہے، جی ہاں ناک ہمارے جسم کا وہ حصہ ہے جس کا براہ راست دماغ سے تعلق ہوتا ہے اور اگر ہم ناک کے بال نوچ لیں تو ناک کی جلد میں سوراخ سا بن جاتا ہے جہاں سے بال نوچا گیا ہو۔

اور پھر وہی سوراخ بیکٹیریا اور وائرس وغیرہ کے لئے ہمارے دماغ تک رسائی کا راستہ بن جاتا ہے، اگر ہم ناک کے بال نوچتے ہیں تو جو سوراخ یا مسام کھلا رہ جاتا ہے اس کے زریعے ہماری خون کی شریانوں میں گھس کر یہ بیکٹیرا ہمارے دماغ میں داخل ہو کر نظام کو تحس نحس کر سکتے ہیں، اور اگر یہ بیکٹیریا جان لیوا ہوں تو موت کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

اس لئے یہ جان لیں کہ کبھی ناک کے بال نوچنے کی غلطی نہ کریں اگر ضرورت ہو تو قینچی کی مدد سے بالوں کو کاٹ لیں مگر انہیں جڑ سے نہ اُکھاڑیں ورنہ آپ کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔

امید ہے آپ کو یہ معلومات پسند آئی ہوگی ایسی مزید معلومات اور خبروں سے جُڑے رہنے کے لئے ابھی ہماری ویب کے فیس بک پیج پر جائیں فالو کریں اور کمنٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US