آج کل وہ دور ہے جہاں پیسہ ہی انسان کی پہچان ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں سیاست دان اور شوبز انڈسٹری کے علاوہ بھی ایسے کچھ خاندان ہیں جو بہت امیر ترین ہیں مگر ان کے بارے میں عام لوگ نہیں جانتے۔
آج ہم آپ کے لئے ایک بار پھر لے کر آئے ہیں ایسی ہی معلومات جو عام لوگ نہیں جانتے لیکن اب ضرور جان جائیں گے، جی ہاں ہم آپ کو بتانے والے ہیں ایسے خاندانوں کے بارے میں جو پاکستان کے امیر ترین خاندان ہیں اور ان کا بزنس پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں پھیلا ہوا ہے۔
پاکستان کے امیر ترین خاندان:
• آواری خاندان
پاکستان کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آتا ہے آواری خاندان، یہ ایک پارسی خاندان ہے جس تعلق کراچی سے ہے، آواری فیملی پاکستان کے مشہور آواری ہوٹل کے چین کی مالک ہے، اس کے چیئرمین مسٹر بےرام ڈی آواری ہیں اس خاندان کے پاکستان میں کراچی اور لاہور سمیت عرب امارات اور کینیڈا میں بھی آواری ہوٹلز موجود ہیں، ایک اندازے کے مطابق یہ خاندان ایک لاکھ انیس ہزار کروڑ روپے کا مالک ہے۔
• شیرازی خاندان
شیرازی خاندان اٹلاس گروپ کا مالک ہے، اس طرح یہ خاندان پاکستان کے سب سے بڑے موٹر سائیکل برینڈ ہونڈا اٹلاس کو اون کرتا ہے، اس بزس کی بنیاد شیرازی فیملی کے ہیڈ یوسف شیرازی نے 1962 میں اس بزنس کا آغاز صرف تیس لاکھ روپے سے کیا گیا، ان کے دوسرے بزنسز میں اٹلاس بیٹری لمیٹڈ، اٹلاس پاور لیمیٹڈ، ہونڈا اٹلاس کار لیمیٹڈ اور اٹلاس انجینیرنگ لمیٹڈ شامل ہیں، یہ خاندان 56 ہزار ایک سو کروڑ روپے کا مالک ہے۔
نون خاندان:
اس خاندان کو کون نہیں جانتا، یہ ایک جاگیردار فیملی ہے، مگر یہ صرف جاگیردار نہیں ہے یہ سیاست میں بھی شامل ہے، اس خاندان کے لوگ پاکستان کے ٹاپ انڈسٹریلسٹ اور پاکستان سے باہر ممالک میں امبیسیڈرز بھی ہیں، اس خاندان کی ساری جائداد ضلع خوشاب میں ہے، اس خاندان کی جائداد میں 27 گاؤں جبکہ چالیس کے قریب فیکٹریاں شامل ہیں، اس خاندان کے اثاثے 15 ہزار 640 کروڑ روپے کے ہیں۔
میاں عبداللہ اینڈ فیملی:
یہ ایک ایسا خاندان ہے جو کہ ٹیکسٹائل ملز کا مالک ہے، پاکستان میں میاں عبداللہ اینڈ فیملی مشہور برینڈ سفائر کی مالک ہے، 1969 میں ایک مل سے شروع ہونا والا یہ کاروبار اب 14 ملز تک پہنچ چکا ہے، ان کی سفائر ٹیکسٹائل مل پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل مل ہے جہاں 16000 ملازم ہیں یہ خاندان سفائر ڈیری کے نام سے ایک ڈیری فارم کی بھی مالک ہے، ایک اندازے کے مطابق اس کے اثاثے 9 ہزار آٹھ سو ساٹھ کروڑ ہیں۔
نذیر فیملی:
اس خاندان کا تعلق فیصل آباد سے ہے، یہ خاندان مسعود ٹیکسٹائل ملز، محمود ٹیکسٹائل ملز اور عاصم ٹیکسٹائل ملز کا مالک ہے، یہ بہت ہی سادہ اور لو پروفائل فیملی ہے جو بہت امیر ہونے کے باوجود بھی سادہ زندگی بسر کرتی ہے، یہ فیملی میڈیا اور گلیمر سے دور رہنا پسند کرتی ہے، یہ خاندان 5 ہزار 4 سو 80 کروڑ کا مالک ہے لیکن شاید انہیں بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں۔
تو دوستوں پیسہ چاہے زیادہ ہی کیوں نہ ہو اکثر لوگ دکھاوے سے پرہیز کرتے ہیں یہ تھے پاکستان کے وہ خاندان جن سے بہت کم لوگ ہی واقف تھے مگر ان کا شمار پاکستان کے امیر ترین خاندانوں میں کیا جاتا ہے۔
اگر آپ کو یہ معلومات پسند آئی تو ابھی ہماری ویب کے فیس بک پیج پر جائیں اور اس پوسٹ کو لائیک کمنٹ اور شیئر کریں۔