کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ جو چیزیں ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں استعمال کر رہے ہوتے ہیں ان میں چھپی ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیں جن کو ہم نظرانداز کر دیتے ہیں اور ان کا مقصد بھی نہیں جان پاتے۔
بالکل اسی طرح جیسے بہت سے لوگ روزانہ کی بنیاد پر سافٹ ڈرنکس پینے کے عادی ہوتے ہیں اور اب تو سافٹ ڈرنکس صرف ٹن کے بوتل میں پینے کا رجحان ہے۔
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ ٹن کی بوتل کے کیپ میں ایک سوراخ موجود ہوتا ہے تو آخر اس سوراخ کے ہونے کا مقصد کیا ہوسکتا ہے؟
اگر آپ نہیں جانتے تو آئیے ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔
شاید آپ یہ سوچتے ہوں گے کہ ٹن کی بوتل میں موجود وہ ٹیپ انگلی کو گرپ دینے کے لیے ہوتا ہے لیکن ایسا ہر گز نہیں ہے۔
دراصل ٹن کے ٹیپ میں موجود سوراخ اسٹرا کو پکڑنے کے لیے بنایا جاتا ہے، آپ نے بوتل کھولنے کے بعد اس کے ٹیپ کو گھما دینا ہوتا ہے، جس کے بعد آپ اس کے سوراخ میں اسٹرا ڈال کر کولڈ ڈرنک انجوائے کرتے ہیں۔