سالوں کی دعائیں ماہ رمضان میں پوری ہو گئیں، پشاور میں خاتون نے ایک ساتھ پانچ بچوں کو جنم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا، پیدا ہونے والے پانچوں بچے لڑکے ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماں اور سب ہی بچے صحت مند ہیں۔
خوش قسمت خاندان کا تعلق لکی مروت سے ہے جہاں ایک ساتھ اس جوڑے کو پانچ بیٹوں کی ولادت کی خوشی ملی ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق پیدا ہونے والے بچوں کو ایل آر ایچ کے گائنی وارڈ میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بونیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو ) اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں چار بیٹیوں جبکہ ایک بیٹے کی بیک وقت ولادت ہوئی تھی۔