کہیں برسی رحمت تو کہیں بیٹیوں نے میت کو دیا کاندھا۔۔۔ جانیں گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر کیا وائرل ہوا؟ جس نے لوگوں کو بھی رلا دیا

image

ہر ہفتے کی شروعات میں ہماری ویب آپ کے لئے پیش کرتا ہے ہفتے بھر کی ایسی تصاویر اور خبریں جو سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہوئی ہوں، تاکہ آپ کو یاد رہ سکے کہ پچھلے ہفتے کیا کچھ ہوا تھا۔

اس بار بھی ہم آپ کے لئے لائے ہیں ہفتے بھر کی ایسی تصاویر اور خبریں جن کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔

مسجد الحرام میں طواف کے دوران بارش کے مناظر

اس ہفتے سوشل میڈیا پر مسجد الحرام میں بارش اور ژالہ باری کے خوبصورت مناظر بھرپور وائرل ہوئے، مکہ میں منگل 27 اپریل کو بارش اور ژالہ باری ہوئی اور مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف ادا کیا جس کو سوشل میڈیا پر بھرپور شیئر اور لائیک کیا گیا اور تمام صارفین نے ان مناظر کو دیکھ کر دعائیں مانگی کہ انہیں بھی یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھنا نصیب ہو۔

حرا مانی کا فون چھِن گیا

چند روز قبل حرا مانی کے گھر کے باہر سے دو چور ان کا موبائل اور قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو گئے جس کے مناظر ان کے گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں عکس بند ہو گئے، حرا کے ساتھ چوری کی اس واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

صبوری علی اور علی انصاری کی بات پکی

سجل علی کے بعد صبور علی نے بھی جیون ساتھی چن لیا، اس ہفتے سوشل میڈیا پر صبور علی اور علی انصاری کی منگنی کی تصاویر بے حد وائرل ہوئیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا، ایک تصویر میں دیکھا گیا کہ سجل علی کے دیور عدنان نے اپنی بھابھی کا ڈوپتہ پکڑ رکھا ہے جس کو ان کی والدہ سمراہ رضا میر بغور دیکھ رہی ہیں، یہ تصویر خوب وائرل ہوئی۔

بھارت میں بیٹیوں نے کورونا سے مرنے والے باپ کو کندھا دیا

جہاں پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے وہیں بھارت میں کورونا کی صورتحال بدترین ہو چکی ہے اور لوگ اس قدر خوف میں مبتلا ہیں کہ کورونا سے مرنے والوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے بھی آگے نہیں بڑھ رہے، ایسا ہی ایک تصویر ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جہاں علی گڑھ میں بیٹیوں نے کورونا سے مرنے والے باپ کو کندھا دیا اور آخری رسومات ادا کیں اس تصویر میں دکھائے گئے واقع کو قیامت کی نشانیوں میں سے ایک قرار دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US