'اس بار گریڈ آسانی سے نہیں ملیں گے کیونکہ'۔۔۔ وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے طلبہ کے لیے اہم اعلان کر دیا

image

گزشتہ سال بچوں کو گریڈ نہیں مل سکے تھے، اس بار ایسا نہیں ہوگا، وزیرِ تعلیم شفقت محمود۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مفت کے گریڈ نہیں ملیں گے، امتحان ہوگا اس بار پہلے جیسا عمل نہیں دہرایا جائے گا، انہوں نے طلبہ کو خبردار کیا ہے کہ کوشش ہوگی جو بچے امتحان دیں گے ان کو داخلہ مل جائے مفت میں گریڈ اب نہیں دیئے جائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ''کورونا کی تیسری لہر کا کوئی نہیں کہہ سکتا تھا، این سی او سی میں صرف میرا اکیلے کا فیصلہ نہیں ہوتا، اجلاس میں تمام صوبائی وزرا شریک ہوتے ہیں، تمام فیصلے متفقہ ہوتے ہیں''۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال تعلیمی نظام میں بہت گھپلے ہوئے تھے، اچھا پڑھنے والے بچے بھی سی گریڈ سے پاس ہوئے تھے۔

انہوں نے والدین سے کہا ہے کہ بچوں کی گھروں میں امتحان کی تیاری یقینی بنائیں امتحان ہر صورت ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US