مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آئے روز سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔ ان سے متعلق کوئی بھی خبر چاہے وہ ان کے لباس سے متعلق ہو ان کے برانڈڈ پرس، چپلوں یا پھر سینڈیلز کی ہو ، مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔
اب ان کے استعمال میں آنے والا مشروب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ماہِ رمضان میں افطار پر تیار کیے جانے والے روایتی مشروب کی ترکیب سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عُمیر جاوید نامی صارف نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کے دو مقبول مشروبات سے متعلق لکھا کہ ’گزشتہ تین دہائیوں سے یہ مشروبات افطار میں ہمارے دسترخوان کا حصہ ہیں۔
صارف نے لکھا کہ ان دونوں مشروبات میں لیموں کا رس ڈال کر پینے کا ایک الگ ہی خاص لاجواب و لازوال مزہ ہے۔
ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے اُنہیں ایک ایسا مشورہ دیا جس سے ان مشروبات کا ذائقہ مزید دوبالا ہوجاتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ’اگر ان مشروبات میں پودینے کے چند پتے اور کُٹی ہوئی برف شامل کرلی جائے تو اس کا مزہ دگنا ہوجاتا ہے۔