عامر لیاقت حسین پاکستان کے ایک مشہور ٹیلیویژن میزبان اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔ وہ انتہائی باصلاحیت ہیں اور انہیں عام طور پر "جیک آف ٹریڈ" کہا جاتا ہے۔ عامر لیاقت نے متعدد ٹی وی چینلز پر کام کیا ہے اور اس سال بھی وہ ایک برے نجی ٹی وہ چینل سے رمضان ٹرانسمیشن کر رہے ہیں۔
کچھ دن قبل ہانیہ خان نامی ایک لڑکی ، جو پیشے کے اعتبار سے ایک اداکارہ ہیں نے عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کیا ہے جو آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں۔
وہیں عامر لیاقت نے ہانیہ خان کے دعوؤں کا جواب بھی دیا ہے۔ اپنے حالیہ گیم شو کے دوران مدوع کیے گئے مہمان احمد علی بٹ کی جانب سےعامر لیاقت سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ چوتھی شادی کرنے کے موڈ میں ہیں؟جس پر عامر لیاقت نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا اور عوام سے ان پر یقین کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ! میں نے صرف ایک عورت سے شادی کی ہے اور وہ طوبیٰ ہیں۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ میری بیوی ہونے کا دعوی کرنے والی خاتون ، میری پسند ہوسکتی ہے؟
ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔