جب میں پیدا ہوئی تو گھر والے رونے لگے کیونکہ۔۔۔ جانیں مریم نور کی پیدائش پر ایسا کیا ہوا تھا جو سب افسردہ ہوگئے؟

image

مریم نور پاکستانی شوبر انڈسٹری کا ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہیں جو آج کل ڈرامہ سیریل شہنائی اور عشق جلیبی میں اپنی ادکاری کے جوہر دِکھا رہی ہیں۔

مریم نے وکالت کی تعلیم حاصل کی ہے مگر انہوں نے شوبز کو اپنا پیشہ بنانے کا ارادہ کرتے ہوئے بھرپور اسٹرگل کی اور آج وہ جانی مانی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

حال ہی میں مریم نور نے ایک انٹرویو میں اپنی پیدائش سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں بتائیں، مریم کا کہنا تھا کہ ''جب میں پیدا ہوئی تو میرے سب گھر والے رونے لگے کیونکہ انہیں چار لڑکیوں کے بعد اب لڑکے کی خواہش تھی مگر میں پیدا ہوئی جس پر گھر والے خوش نہیں تھے''۔

مریم نے بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو اس بات ہر بہت افسردہ ہو جاتی تھیں جب سب گھر والے ان کو یہ بات بار بار بتاتے تھے کہ ان کی پیدائش پر سب خوش ہونے کے بجائے روئے تھے۔

مگر اب مریم کو خود بھی اس بات کا اندازہ ہو چکا ہے کہ آخر گھر والے کیوں روئے تھے اور بیٹے کی خواہش کیوں تھی، مریم کا کہنا ہے آج جب ان کے والد اس دنیا میں نہیں ہیں تو انہیں اپنے گھر میں کسی مرد کے نہ ہونے کی کمی محسوس ہوتی ہے اور وہ بھی بھائی کی کمی کو محسوس کر کے افسردہ ہو جاتی ہیں۔

ایک ایسا بھائی جو گھر والوں کا محافظ ہو بہنوں کا خیال رکھے اور ان کے ناز نخرے بھی اُٹھائے، ساتھ ہی زندگی کے ہر قدم پر انہیں سہارا دے تاکہ وہ خود کو اکیلا محسوس نہ کریں۔

مریم کا کہنا ہے کہ بیٹیاں رحمت ضرور ہیں لیکن ایک بیٹے اور بھائی کا زندگی میں ہونا بھی کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US