والدین اب بچوں کی فیس کے لئے پریشان نہ ہوں، حکومت نے پرائیویٹ اسکولوں کی فیس سے تنگ والدین کو اچھی خبر سُنا دی

image

پڑھائی آن لائن ہو یا اسکول میں پرائیویٹ اسکولز کی فیس وہی کی وہی، حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے دو ماہ کی فیسوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پرائیویٹ اسکولز کی اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ فیسوں میں کمی کا اطلاق ان اداروں پر ہوگا جن کی فیس 8 ہزار سے زائد ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں حکم دیا گیا ہے کہ اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20فیصد کمی کی جائے گی اور جو اسکول حکومتی احکامات پر عمل نہیں کریں گے اس کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے اخراجات میں کمی آئی ہے اور بچے گھروں پر آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں جس کا ایک الگ خرچہ ہے اس لئے والدین پر سے بوجھ کم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US