گزشتہ روز ارب پتی شخصیت بل گیٹس کی جانب سے ملینڈا کے ساتھ شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی خبر سن کر ان کے چاہنے والوں کو بہت رنج ہوا۔
ان کی دولت کا تخمینہ 224کھرب روپے لگایا گیا ہے،فوربز ویب سائٹ کے مطابق ان کی دولت 130ارب ڈالر جبکہ بلوم برگ انڈیکس کے مطابق ان کی دولت کا تخمینہ146ارب ڈالر ہے۔
یہ بات واضح نہیں کہ اثاثہ جات کی تقسیم کا پہلے سے کوئی معاہدہ ہے،کیونکہ جوڑا واشنگٹن میں رہائش پزیر ہے جہاں قانون کے مطابق اگر پہلے سے معاہدہ نہ ہو تو اثاثہ جات کی تقسیم برابری کی بنیاد پر ہوگی۔
اگر ایسا ہوا تو ملینڈا کے پاس ایک سو کھرب روپے(65عشاریہ25ارب ڈالر)آئیں گے جو دنیا کی مہنگی ترین طلاق ہوگی۔
اس سے پہلے دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اور میکینزی کے درمیان 2019 میں طلاق میں انہیں 55 کھرب روپے( 35 عشاریہ چھ ارب ڈالر) سے زیادہ ملے اور اب وہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون ہے۔