دو ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور پھر ۔۔ جانیں چینی باشندے کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کے ساتھ کیا ہوا؟

image

پاکستان کا کوئی بھی شہر ہو ڈکیتوں سے محفوظ نہیں ہے۔ ڈاکو پورے شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں اور قانون کے رکھوالے انہیں پکڑنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

ڈکیتی کی وارداتوں میں اتنی تیزی آگئی ہے کہ اب ڈاکوؤں سے غیر ملکی بھی محفوظ نہیں۔

لاہور میں ایک چینی باشندے کو لوٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں وہ لٹنے سے بال بال بچ گیا۔

لاہور میں چینی باشندے کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئی، ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دو زخمی حالت میں پکڑے گئے۔

ڈکیتی کا واقعہ مقامی نجی کمپنی کے ملازم چینی شہری وینگ فن کے ساتھ رائے ونڈ روڈ پر پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ڈاکوؤں کی ہوائی فائرنگ پرکار ڈرائیور شہباز نے گاڑی روک لی اور ڈاکو گن پوائنٹ پر چینی شہری کا بیگ اور ایک چیک چھین کر فرار ہو گئے۔

چینی شہری کے مطابق بیگ میں 7 لاکھ روپے کی رقم تھی، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈکیتی کے تھوڑی ہی دیر بعد تینوں ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث ملتان روڈ پر ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

واقعے میں مارے گئے ڈاکو کی شناخت بعد میں وسیم کے نام سے ہوئی، پولیس نے لوٹا ہوا بیگ برآمد کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US