ہفتے کے روز چاند نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں اور عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسپیس سائنسز جامعہ کراچی پروفیسر جاوید اقبال نے زی الحج کے چاند کے حوالے سے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ 10 جولائی کو چاند نظر نہیں آئے گا کیونکہ 10 جولائی کو مغرب کے وقت چاند کی پیدائش 13 گھنٹے ہوگی اور اس مدت کا چاند نظر آنا ممکن نہیں اس لیے چاند 11 جولائی کو نظر ائے گا اور عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہو گی۔
اس کے علاوہ پروفیسر جاوید اقبال نے کہا کہ کراچی بہ نسبت پشاور میں چاند کی رویت کے امکانات کم ہوتے ہیں اور افغانستان میں بھی 10 جولائی کو چاند نظر نہیں آئے گا۔
جبکہ آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں میٹ کمپلیکس میں ہوگا جس کی صدارت مولانا ابولخیر آزاد کریں گے ۔ اس اجلاس میں محکمہ موسمیات، اسپارکو، اور وزارت مذہبی امور کے نمائندے شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔