ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کے حق میں بڑے عوامی مظاہروں پر قوم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ آج کی عظیم ریلیوں نے غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا اور ایرانی قوم نے دشمنوں کے مقابلے میں اپنے عزم اور شناخت کا بھرپور اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سیاست دانوں کو خبردار رہنا چاہیے، ایران کی قوم مضبوط، طاقتور اور باخبر ہے اور ہمیشہ دشمن کے خلاف میدان میں موجود رہے گی۔
یاد رہے کہ تہران میں حکومت کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا، جس میں ایرانی پرچم اور آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر اٹھائی گئی تھیں۔