برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی خوبرو اہلیہ کیٹ کا دنیا بھر میں چرچہ ہے اور ان کی بےمثال محبت کی کہانی سے دنیا ہی واقف ہے، جیسے شاہی خاندان سے جُڑی ہر بات کے پیچھے کئی راز ہوتے ہیں اس ہی طرح ان دونوں کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے بھی چند راز ہیں جو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
یہ بات تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کا تعلق کچھ اس طرح کا تھا کہ شہزادہ چارلس لیڈی ڈیانا کی شہرت سے حسد کرنے لگے تھے اور ان دونوں کے تعلق میں خلش کی سب سے بڑی ایک یہی وجہ تھی لیکن ولیم اور کیٹ میں ایسا بلکل نہیں ہے۔
غیر ملکی ویب سائٹ ڈیلی اسٹار کے مطابق شاہی خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کیٹ اور ولیم ہمیشہ ایک ہی سائیڈ پر ہوتے ہیں اور ایک ہی ٹیم کا حصہ ہوتے ہیں۔
اس جوڑی کے تعلقات میں گرم جوشی بھی ہے اور دونوں ہر معاملے میں ایک دوسرے کا ساتھ بھی دیتے ہیں البتہ ڈیانا اور چارلس میں ایسا بلکل نہیں تھا اس لئے کیٹ اور ولیم کے تعلقات ڈیانا اور چارلس کے تعلقات سے بلکل برعکس ہیں۔
یہ جوڑی ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے جلنے اور حسد کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر فخر کرتی ہے ان کا تعلق بہت مضبوط ہے، ان دونوں کے تعلق میں کوئی حسد اور کوئی باہمی تصادم نہیں ہے۔
کیٹ اور ولیم ایک دوسرے کی کامیابی پر خوش ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور یہی ان کی کامیاب ازدواجی زندگی کا سب سے بڑا راز ہے۔