مت تنگ کرو، یہ کراچی کا علاقہ ہے۔۔ گزشتہ روز ٹریفک اہکار سے لڑائی کے بعد عامر لیاقت نے ٹریفک پولیس اہکار کو مارنے والی عوام کا ساتھ کیوں دیا؟

image

عوام اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے درمیان منہ ماری کوئی نئی بات نہیں اور بحث بھی عام بات ہے۔ پولیس میں موجود کچھ کالی بھیڑیں پولیس کا نام بھی خراب کرتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ کراچی میں بھی پیش آیا ہے۔ جہاں عوام ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشہور اینکر اور پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں عوام ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔

عامر لیاقت حسین نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مت ستاؤ عوام کو، عوام سے بھتہ مت مانگو، کراچی بپھر گیا تو سمندر کنارے بسنے والے شہری سمندر سے کم نہیں۔

جبکہ مزید عامر لیاقت کا لکھنا تھا کہ یہ کراچی کا علاقہ بنارس ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹریفک پولیس اہلکار رشوت اور بھتہ مانگ رہا تھا اور عوام نے اس ٹریفک پولیس اہلکار کو بتا دیا ہے کہ اگر سمندر کو تنگ کرو گے تو سمندر بپھر بھی سکتا ہے۔

ٹریفک پولیس اہلکار کی موٹر سائکل بھی سڑک پر پڑی ہے، جبکہ مشتعل عوام ٹریفک پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا باضابطہ موقف اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔

بظاہر ویڈیو میں بس ڈرائیور اور ٹریفک پولیس اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی دیکھی جا سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US