پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سردار عبد القیوم نیازی نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
نو منتخب آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا تعلق حلقہ ایل اے 18 پونچھ ون کے گاؤں سے ہے۔ سردار عبد القیوم نیازی 1969 میں کشمیر کے ایک گاؤں درہ شیرخان میں پیدا ہوئے۔ اور آپ کا تعلق مغل خاندان سے ہے۔ اس وجہ سے سردار عبد القیوم نیازی کو مقامی سطح پر لوگ انہیں دلی مغل کے نام سے پکارتے ہیں۔
سردار عبد القیوم نیازی کے والدین نے 1947 میں ضلع پونچھ کی تحصیل بٹل کے گاؤں میں درہ شیرخان میں رہائش اختیار کی تھی۔ سردار عبد القیوم نیازی کے والد تحریک آزادی کشمیر کے حامی تھے اور ان کہ بھائی سردار عتیق خان نے سعودی عرب میں اپنی تعلیم حاصل کی اور پھر 1985 میں وزیر مال کے عہدے پر فائز رہے۔
نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بیٹے ضرارالقیوم جو کہ لندن میں لیبر پارٹی سے منتخب کونسلر بھی ہیں اور وہ لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی میئر صادق خان کی روزگار اور مہارت کی کمیٹی کہ بطور ممبر کام بھی کرتے ہیں۔
سردار عبد القیوم نیازی نے 22 سال کی عمر میں ڈسٹرکٹ کونسلر کا انتخاب جیتا۔ اس کے بعد مسلم کانفرنس کے ٹکٹ سے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور 2006 سے 2011 تک وزیر خوراک سمیت دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔ مگر 2011 اور 2016 کے عام انتخابات میں وہ کامیاب نہ ہوسکے۔
سردار عبد القیوم نیازی نے 2019 میں پاکستان تحریر انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2021 میں آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ سے 9 ہزار کی لیڈ کے ساتھ 24758 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی۔