دودی موٹر سائیکل چلانے والی پہلی خاتون تھیں۔۔ جانیے سینیئر اداکارہ سیمی راحیل دودی کو یاد کرتے ہوئے افسردہ کیوں ہو گئیں؟

image

دردانہ بٹ کا گزشتہ دنوں کراچی میں انتقال ہو گیا تھا، لیکن ان کی اس خبر کو ان کے چاہنے والے اب بھی قبول نہیں کر پارہے ہیں۔ مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھی اداکار بھی جنہوں نے دردانہ بٹ کے ساتھ کام وہ بھی اشکبار ہیں۔

سینئیر اداکارہ سیمی راحیل کا دردانہ بٹ کے ساتھ ایک ایسا رشتہ تھا جو وہ کبھی بھول نہیں سکتی ہیں۔ سیمی دردانہ بٹ کو دودی کہہ کر مخاطب کرتی تھیں۔

سیمی راحیل دردانہ بٹ کے ساتھ بتائی ہوئے اپنے لمحات یاد کرتے ہوئے افسردہ ہو گئی تھیں، وہ کہتی ہیں کہ ہم نے ایک ڈرامہ کیا تھا، جس میں میں اور دردانہ دوست تھیں۔ دردانہ نے ایک ایسا ماحول بنا دیا تھا، کہ سب خوشی خوشی ہنس بول رہے تھے۔

جبکہ سیمی کہتی ہیں کہ دودی آپا نے مجھے خاموشی سے ریہرسل کروائی اور مجھے اس طرح سکھایا کہ میں باآسانی سمجھ گئی۔ سیمی راحیل کا دردانہ بٹ کی شخصیت سے متعلق کہنا تھا کہ دردانہ ایک الگ ہی خاتون تھیں۔ جو کہ زندگی کو اپنے حساب سے جیتی تھیں۔ وہ لاہور کی سڑکوں پر پہلی خاتون تھیں، جو 50 سی سی ہانڈا موٹر بائک لے کر نکل جایا کرتی تھیں، اور وہ بھی کھدر پہن کر۔

اداکاری سے متعلق سیمی راحیل کہتی ہیں کہ دردانہ بٹ ایک باصلاحیت اداکارہ تھیں، جنہیں معلوم ہوتا تھا کہ کونسا کردار کس طرح کرنا ہے، وہ قدرتی انداز میں اس کردار کو نبھاتی تھیں۔

سیمی راحیل کہتی ہیں کہ دودی جیسی بھی تھیں، وہ مجھے اسی انداز میں پسند تھیں۔۔ ان کے انداز زندگی نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts