متعدد پاکستانی ستارے ایسے ہیں جنہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز اپنی جمع پونجی سے کیا۔ یعنی جب انہوں نے ڈراموں میں قدم رکھا تب ان کے ہاتھ بالکل خالی تھے مگر کچھ بن جانے کی لگن نے انہیں کامیاب اداکار بنا دیا۔ اور بہت سے فنکار ایسے بھی موجود ہیں جنہوں نے اپنے اہلخانہ کی کفالت کے لیے شوبز انڈسٹری کا سہارا لیا۔
دوسری جانب آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ کئی ایسے فنکار اس وقت ہماری تفریحی صنعت کا حصہ ہیں جو ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے سے قبل ہی دولت مند ہیں اور انہیں اس انڈسٹری میں نام کمانے کی ضرورت بھی نہیں تھی لیکن آخر میں انہوں نے پاکستانی شوبز صنعت کو ہی اہمیت دی اور بہترین اداکار ابھر کر سامنے آئے۔
آیئے جانتے ہیں کہ وہ کونسے 5 مقبول اداکار ہیں جو پہلے سے ہی امیر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
1- عثمان خالد بٹ
معروف اداکار عثمان خالد بٹ 9 فروری 1986 کو اسلام آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد خالد سید بٹ کشمیری تھے جب کہ ان کی والدہ فرانسیسی تھیں۔ عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر ہیں اور ساتھ ہی ایک ہدایت کار اور اسکرین رائٹر بھی ہیں۔ ان سب باتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ عثمان خالد بٹ ایک ویل سیٹلڈ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
2- عمران عباس
پاکستان کے خوبرو اداکار عمران عباس کا شمار بھی اچھے اور کھاتے پیتے گھرانوں میں ہوتا ہے۔ وہ شوبز میں آنے سے قبل ہی ایک اچھی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد سید ذوالفقار حسین نقوی شام میں سول انجینئر کے فرائض انجام دیتے تھے۔ ان کا خاندان لکھنؤ ، اتر پردیش میں تھا اور 1947 میں آزادی کے بعد پاکستان کے شہر لاہور میں آباد ہوا اور بعد میں 1965 میں اسلام آباد منتقل ہوگیا۔ عمران عباس نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے تعلیم حاصل کی اس کے علاوہ ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی۔
3- ونیزہ احمد
ماضی کی مقبول اداکارہ و ماڈل ونیزہ احمد کا شماربھی شہرت یافتہ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ان تعلق بھی ایک دولت مند گھرانے سے ہے۔ ونیزہ احمد نے اپنی ابتدائی تعلیم جرمنی میں حاصل کی اور ساتھ ہی ان کی شادی امیر کاروباری شخصیت علی افضل ملک سے ہوئی جس کے بعد ونیزہ نے اپنا بزنس بھی شروع کیا۔
4- علی رحمان خان
شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اور ہینڈسم اداکار علی رحمان ایک مضبوط پشتون گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ علی رحمان 6 مئی 1986 کو اسلام آباد میں پیدا ہوئے، یونیورسٹی کالج آف اسلام آباد سے ابتدائی تعلیم حاصل کی بعد ازاں بزنس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے لندن کی ایک بڑی یونیورسٹی روانہ ہوگئے تھے۔ انہوں نے وہاں سے بزنس مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کی۔ علی رحمان شوبز میں آنے سے قبل ہی امیر گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور آج انڈسٹری میں کامیابیوں کی منازل طے کر رہے ہیں۔
5- حریم فاروق
مشہور اداکارہ حریم فاروقی نے انڈسٹری میں آتے ہی متعدد بار یہ باور کروا دیا تھا کہ وہ اس انڈسٹری کا حصہ صرف اپنا کیرئیر بنانے کے لئے بنی ہیں جبکہ اب حریم کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے۔ حریم کے والد پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہیں۔ حریم کے مطابق وہ اچھی فِلمیں بنا کر پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانا چاہتی ہیں۔