مجھے کیوں نکالا ۔۔ دو مشہور صدر اور وزراء جو ڈر کے مارے اپنے ملک سے دوسرے ملک بھاگ گئے

image

صدر اور وزیرِاعظم کا اولین فریضہ ہوتا ہے مشکل وقت میں اپنے ملک کو سنبھالنا، اپنی حبُ الوطنی کا اصل ثبوت دینا اور دنیا میں ملک کو سرخ رو کرنے کے لئے لاکھوں کوششیں کرنا، لیکن جب حکمران ہی بھگوڑے بن جائیں تو قوم کا رکھوالا، قوم کا محافظ کوئی نہیں ہوتا۔

بالکل اسی طرح یہ صدر اور وزیرِاعظم ہیں جنہوں نے بھگوڑا بن کر یہ تاریخ رقم کر دی کہ کیسے مشکل وقت میں اپنے گناہ چھپانے کے لئے ملک چھوڑ کر بھاگا جاتا ہے اور پھر دور بیٹھ کر تنقیدی نشتر برسائے جاتے ہیں ۔

٭ 3 مرتبہ وزیرِ اعظم بننے والے نواز شریف:

نواز شریف کو تو پاکستانی قوم بھی جانتی ہیں اور برطانیہ کے لوگ بھی، بھارت کا شیطان مودی بھی بہت اچھے سے جانتا اور پہچانتا ہے۔ نواز شریف ویسے تو ماضی میں بھی جیل کاٹنے کے بعد جلا وطن ہوگئے تھے اور سعودی عرب میں پناہ لی، لیکن اس کے بعد تیسری مرتبہ وزیرِاعظم بننے کے 5 سال پورے ہونے کے بعد جب عمران خان کی حکومت آئی اور کرپشن کیسز میں گرفتار ہو کر جیل پہنچے تو طبیعت خراب ہوگئی اور نون لیگ کی جانب سے یہ مؤقف پیش کیا گیا کہ ان کے بلڈ پلیٹلیٹس کم ہو گئے ہیں، علاج صرف برطانیہ میں ہوسکتا ہے، وغیرہ وغیرہ۔۔ اور پھر یہ کافی شاپ میں مزے سے چسکیاں بھرتے نظر آئے، آج جب ان کو واپس لانے کی بات کی جاتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کی دوبارہ طبیعت بگڑ گئی۔

٭ افغان صدر اشرف غنی:

افغانستان اب چونکہ طالبان کے کنٹرول میں ہے تو جناب طالبان کی حکومے آنے سے قبل ہی صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر اپنی فیملی اور ایک ہیلی کاپٹر اور کچھ رقم کے ہمراہ کابل سے فرار ہوکر دبئی میں پناہ گزیر ہوگئے اور اب یہ تسلیاں اور صفائیاں پیش کر رہے ہیں کہ میں وہاں رہتا تو بہت خون خرابہ ہوتا۔

سبق کیا ملا؟

ان دونوں جیتی جاگتی مثالوں سے صرف یہ بات واضح ہے کہ ملک کا صدر اور وزیرِاعظم اگر انصاف پسند اور مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والا نہ ہو تو عوام در بدر ہو جاتی ہے۔

ہونا کیا چاہیئے تھا؟

نواز شریف کو طبیعت کی بہتری پر ملکِ پاکستان واپس اور اشرف غنی کو طالبان سے بات چیت اور معاہدے کرنے چاہیئے تھے تاکہ مل بانٹ کر انصاف کی اسلامی ریاستوں کا بول بالا کیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US