ایک مرتبہ پھر ہماری ویب حاضر ہے آپ کے لئے ایک اور نئی معلومات لے کر جو جان کر آپ بھی ہو جائیں گے حیران تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔
دوستوں کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جاپان کے لوگ اتنے دبلے پتلے کیوں ہوتے ہیں؟ اور یہ لوگ اتنے فٹ کیسے رہتے ہیں؟ آیئے آج ہم اس راز سے پردہ اُٹھاتے ہیں تاکہ آپ بھی خود کو ان کی طرح اسمارٹ بنا سکیں۔
• جاپان کے لوگ حیرت انگیز طور پر دبلے کیوں ہوتے ہیں؟
جاپان ایک ایسا ملک ہے جہاں موٹاپا دنیا کے باقی ممالک کے مقابلے میں بہت کم پایا جاتا ہے اور یہاں کہ لوگ بہت ہی صحت مند اور فِٹ ہوتے ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے اور یہ لوگ کیسی طرزِ زندگی رکھتے ہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
• ڈائیٹ
جاپان کے لوگوں کا کھانا پینا باقی دنیا سے بہت مختلف ہے، یہ لوگ سبزیاں دالیں اور مچھلی بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں جبکہ بہت کم مقدار میں کھانا کھانا ان کی روایت ہے یہی وجہ ہے کہ نہ ہی یہ لوگ زیادہ تیل والا یا پھر فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں اور نہ ہی موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان کی فٹنس کی ایک اور بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کی گورنمنٹ کی جانب سے ڈائیٹ کی گائیڈ لائن دی جاتی ہے جس کو یہ لازمی فالو کرتے ہیں۔
• وقت پر
کھانا
جاپان کے لوگ مقرہ وقت پر کھانا کھاتے ہیں جیسے صبح 8 سے 9 کے درمیان ناشتہ دوپہر 12 سے 1 کے درمیان کھانا اور شام 6 سے 7 کے درمیان کھانا جبکہ جلدی سونا بھی ان کی اچھی عادتوں میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے یہ بہت دبلے اور فٹ رہتے ہیں۔
• پیدل چلنا
جاپان میں پیدل سفر کرنا ان لوگوں کی ایک عام عادت ہے، یہاں تک کہ ان کے بچے بھی اسکول یا تو پیدل یا پھر سائیکل پر جاتے ہیں اور آفس جانے والے لوگ بھی گاڑیوں کے بجائے پیدل سفر کرتے ہیں جبکہ وہاں ٹرین وغیرہ کا سفر بھی مہنگا ہے اس لئے بھی یہ لوگ پیدل چلنا پسند کرتے ہیں، اس کے علاوہ جاپان میں کرائم بھی بہت کم ہے اس لئے بچوں کو اکیلے پیدل یا سائیکل پر اسکول بھیجنا بھی خطرناک نہیں سمجھا جاتا۔
• چائے کا استعمال
جاپان کا روائتی مشروب دودھ اور چینی والی چائے کے بجائے گرین ٹی ہے یہ لوگ صبح کے ناشتے سے لے کر شام کی چائے تک گرین ٹی ہی استعمال کرتے ہیں ان کے دبلے ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے۔
• چاپ اسٹک کا استعمال
کیونکہ جاپان میں کھانے کے لئے چاپ اسٹک استعمال کی جاتی ہے اس وجہ سے یہ لوگ کھانا آرام سے ٹہر ٹہر کر اور کم مقدار میں کھاتے ہیں کیونکہ چاپ اسٹک میں کھانا زیادہ مقدار میں آتا ہی نہیں ہے اور یوں یہ لوگ موٹاپے کا شکار ہونے سے بچ جاتے ہیں۔