چاہے جوان ہو یا بوڑھا شخص پورے دن کی تھکاوٹ کے بعد پُرسکون نیند لینا چاہتا ہے، لیکن سونا کس کروٹ سے اور کس پوزیشن میں ہے یہ جاننا بہت ضروری ہے ورنہ آپ سکون کی تلاش میں ہی رہ جائیں گے۔
جی ہاں! ہم کس پوزیشن میں سوتے ہیں اس کا ہمارے سکون، آرام اور صحت سے ایک بڑا تعلق ہے کیونکہ سونے کی غلط پوزیشن کی وجہ سے ہمارے جسمانی اعضاء پر دباؤ پڑتا ہے جو بہت نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے، تو پھر کس طرح سونا ہماری صحت کے لئے فائدے مند ہے آئیے جانتے ہیں۔
• کس کروٹ یا پوزیشن میں سونا صحت کے لئے مفید ہے؟
• کمر کے بل سونا
سونے کی سب سے بہترین پوزیشن ہے کہ آپ کمر کے بل سوئیں کیونکہ اس سے آپ کی ریڑھ کی ہڈیاں اسٹیبل پوزیشن میں رہتی ہیں اور جسم کو سکون ملتا ہے اگر آپ کو نزلہ کھانسی اور زکام ہے تو ایسے میں کمر کے بل سونا آپ کے لئے سب سے بہتر ہے۔
• تکیے کے بغیر سونا
زیادہ تر لوگ سر کے نیچے تکیہ لگا کر سوتے ہیں لیکن اکثر لوگ بنا تکیے کے سونے کے عادی ہوتے ہیں، لیکن یہ ان کی صحت کے لئے بےحد فائدے مند ہے کیونکہ بنا تکیے سونے سے کمر اور گردن کو سکون ملتا ہے اس سے سر، گردن اور کمر سے لے کر پورے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور قدرتی طور پر آپ بنا کسی درد کے جاگتے ہیں۔
• گھٹنے کے نیچے تکیہ رکھ کر سونا
اگر آپ پوری رات کمر کے بل نہیں سو سکتے تو اپنے گھٹنے کے نیچے ایک تکیہ رکھیں اور پرسکون ہو کر کروٹ سے سوجائیں، اس سے آپ کی کمر، کولہوں اور ٹانگوں کو درد دور ہوگا اور آپ کو قدرتی طور پر آرام آئے گا۔
• دنوں ٹانگے موڑ کر سونا
اکثر لوگ عجیب طرح سوتے ہیں اور پھر گردن کمر یا سر درد کی شکایت کرتے ہیں انہیں خود کو موڑ توڑ کو سونا پسند ہوتا ہے ایسے میں اگر یہ دونوں ٹانگوں کو موڑ کر سوئیں تو یہ پوزیشن ان کی صحت کے لئے زیادہ بہتر ہوگی اور انہیں جسم میں درد کی شکایت بھی نہیں رہے گی۔
البتہ کسی بھی ایک پوزیشن میں رات بھر سونا بھی ٹھیک نہیں ہے اس سے جسم سُن ہو جاتا ہے اور پھر تکلیف ہوتی ہے، لیکن کوشش کریں آپ بتائے گئے طریقوں سے سوئیں تاکہ کسی بھی قسم کے درد سے بچ کر پُرسکون نیند لے سکیں۔
آپ کس طرح سوتے ہیں اور اس میں آپ کو کوئی پریشانی کا سامنا تو نہیں ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر جائیں اور ہمیں ضرور بتائیں ساتھ ہی اس پوسٹ کو لائیک اور شئیر کرنا نہ بھولیے گا۔