یہ نرس بھی ہیں۔۔ جانیے ٹک ٹاکر عائشہ کے بارے میں چند دلچسپ باتیں، جو بہت سے لوگ نہیں جانتے

image

مینار پاکستان پر پیش آںے والے واقعے میں زد و کوب کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر عائشہ سے متعلق کچھ ایسی حیرت انگیز معلومات سامنے آئی ہیں، جس کے بارے میں جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عائشہ ایک ٹک ٹاکر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نرس بھی ہیں۔ عائشہ پی آئی سی کارڈیلوجی میں بطور نرس کام کر رہی ہیں، عائشہ کارڈیولوجی میں ایمرجنسی وارڈ میں بطور نرس ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ ایمرجنسی وارڈ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی ہیں۔

لیکن اپنے عہدے کی حساسیت کو نہ سمجھنے اور ایمرجنسی وارڈ میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے اور دیکھنے پر انہیں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے دو مرتبہ نوٹس مل چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق عائشہ سے متعلق شکایات کی گئی تھیں کہ عائشہ ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی تھیں۔

عائشہ کو نوٹسز ملنے کی خبر کے ساتھ ساتھ یہ بھی خبر سامنے آئی ہے کہ عائشہ اسپتال کے ہاسٹل میں ہی رہتی ہیں۔

واضح رہے 14 اگست کے روز عائشہ اکرم نامی ٹک ٹاکر نے اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کے لیے مینار پاکستان کے مقام کا انتخاب کیا تھا، جہاں کچھ اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر کے ساتھ نازیبا حرکات کی تھیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس واقعے کو پری پلینڈ واقعے کا نام دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US