اگر کپڑے بہت زیادہ دیر یا رات بھر سرف میں بھیگے رہیں تو ان میں ایک ناگوار سی بو پیدا ہوجاتی ہے جو دھلنے اور سکھانے کے بعد بھی نہیں جاتی۔ اس آرٹیکل میں کپڑوں کو ہر قسم کی بو سے پاک کرنے کا قدرتی طریقہ بتایا جائے گا۔
ٹوٹکہ
بیکنگ سوڈا اور سفید سرکہ جراثیم کش ہے اور کپڑوں سے بو دور کرنے کے لئے ایک ٹیم کی طرح کام کرتا ہے۔ کپڑے جب دھو کر کھنگال لیں تو ایک کپ سفید سرکہ لیں اور آدھا کپ بیکنگ سوڈا اور پانی میں ملا کر واشنگ مشین میں ڈال دیں اور دوبارہ کھنگالیں۔ اگر کپڑے ہاتھ سے دھوئے جارہے ہیں تو بھی آخری بار کھنگالنے کے بعد کچھ دیر ٹب میں سرکہ اور بیکنگ سوڈا ملے پانی میں بھگو کر دھوُ میب ڈال کر سکھائیں۔ اس ٹوٹکے سے تولیہ سے آنے والی بدبو بھی کم ہوجاتی ہے۔