منہ ٹیڑھا ہوجاتا ہے۔۔۔ 5 علامتیں جن کے ظاہر ہونے پر ڈاکٹر کو دکھانا فالج سے بچنے میں مددگار ہوسکتا ہے

image

فالج کا اٹیک کسی بھی وقت ہوسکتا ہے اور انسان کچھ عرصے یا پھر عمر بھر کے لئے معذور ہوسکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو فالج سے پہلے سامنے آنے والے وارننگ سائنز کے بارے میں بتایا جائے گا۔

فالج کیا ہے؟

فالج اس وقت ہوتا ہے جب ہمارے دماغ کے کسی حصے کو خون پہنچنا رک جاتا ہے یا پھر کم ہوجاتا ہے اور دماغ کو آکسیجن پہنچنا رک جاتی ہے۔ اس کے بعد دماغ کا وہ حصہ جسم کے جس حصے کو چلانے کی قدرت رکھ دیتا ہے وہ متاثر ہوتی ہے۔ یہ ایک ہنگامی طبی صورتحال ہوتی ہے جسے کبھی کبھار فوری ٹریٹمنٹ سے بہتر کیا جاسکتا ہے۔

علامتیں جو فالج سے پہلے ظاہر ہوتی ہیں

نیچے ہم فالج سے پہلے اور اس کے اٹیک کے بعد ظاہر ہونے والی 5 علامتیں بیان کررہے ہیں جن کے ظاہر ہونے پر مریض کو فوری طور پر اسپتال لے جانا چاہئیے۔

بولنے میں دشواری

بولنے میں رکاوٹ اور سامنے والی کی بات کو سمجھنے میں مشکل پیش آنا فالج کے اٹیک کی نشانی ہے۔ بولتے ہوئے اٹکنا، اچانک ہکلانا فالج اور اگر مریض کےجملے اور الفاظ سننے یا سمجھنے میں دشواری ہو تو یہ بھی فالج کی علامت ہے۔

چہرے، بازو یا ٹانگ کا کام نہ کرنا

فالج کے حملے کے وقت عام طور پر انسان کے جسم کا کوئی ایک حصہ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ اگر فالج کا شک محسوس ہورہا ہو تو متاثرہ شخص کو دونوں ہاتھ اوپر اٹھانے کو کہیں۔ ایک طرف سے ہاتھ گر جائے تو سمجھ جائیں کہ فالج کا اثر ہے۔ اس کے علاوہ ایک جانب سے منہ ٹیڑھا ہوجانا بھی فالج کی علامت ہے۔

نظر کا مسئلہ

اچانک ایک یا دونوں آنکھوں سے کم اور دھندلا دکھائی دینا، دیکھنے میں مشکلات کا سامنا ہونے پر بھی اسے فالج کی علامت سمجھا جائے اور ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔

سر درد

اچانک تیز سر درد اور اس کے علاوہ الٹی، ہوش کھونا اور سر چکرانا فالج کے حملے کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔

چلنے میں دشواری

اگر فالج ٹانگوں کو متاثر کررہا ہوگا تو متاثرہ شخص چلتے ہوئے توازن کھو دے گا یا چکرانے لگے گا۔

کونسے افراد فالج سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں؟

55 سال سے زائد عمر کے افراد میں فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس کے علاوہ ایسے لوگ جنھیں پہلے فالج ہو چکا ہو یا جن کے خاندان میں کسی کو فالج ہوا ہو انھیں بھی اس مرض کا سامنا ہوسکتا ہے۔ موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس۔ دل کے امراض کا شکار تمباکو نوشی کرنے والے افراد اور ورزش نہ کرنے والے لوگوں میں فالج سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US